قومی راز عام کرنے پر نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6کی کارروائی ممکن ہو سکتی ہے،آئینی ماہرین



آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے اہم عہدوں پر رہنے والی شخصیات تمام عمر قومی رازوں کو پردے میں رکھنے کے پابند ہیں ۔قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اگر سابق وزیراعظم نواز اہم قومی پردوں سے راز اٹھاتے ہیں تو ان کے خلاف آئین آرٹیکل 6کے تحت کارروائی ممکن کی جا سکتی ہے ۔ --> وزیراعظم اور سابق وزیراعظم ملک کے آئینی سربراہ ہوتے ہیں اور ان کے پاس ملکی سکیورٹی سمیت ہائی ویلیو انفارمیشن ہوتی ہے اور ان سے عہدہ سنبھالنے سے پہلے حلف بھی لیا جاتا ہے کہ ملکی مفاد کے بارے میں کسی بھی راز پر لب کشائی نہیں کریں گے ۔لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے پرانے اتحادی ساجد میر کے ذریعے اہم راز افشاں کر دیئے ہیں جس پر ان کے خلاف کارروائی ممکن ہو سکتی ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Take Back Your Life: How to Control a Narcissist